بی آر ٹی سروس بند کرنے

نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مالی بحران کا شکار، بی آر ٹی سروس بند کرنے کا فیصلہ

پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی بس سروس مالی بحران کا شکار ہو گئی جس کے باعث نجی کمپنی نے بی آر ٹی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ویب ڈیسک: نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے 75 کروڑ روپے سے زیادہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی کمپنی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، محکمہ ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام کو خط بھی ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی وہیکل آپریشن اور مرمتی سروسز کی مد میں 75 کروڑ 40 لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں۔
ذرائع کے مطابق 75 کروڑ روپے سے زائد بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث پشاور میں بی آر ٹی چلانے والی کمپنی مالی بحران کا شکار۔
نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے 75 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی کے باعث پیدا ہونےوالے مالی کی وجہ سے بی آر ٹی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرانس پشاور نے فروری، مارچ، اپریل اور مئی کے بقایاجات تاحال ادا نہیں کیے جس سے کمپنی شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔
دوسری جانب صوبائی نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک نے کہا ہے کہ ٹرانس پشاور نے سمری وزیر اعلیٰ کو بھیجی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کس کس مد میں ادائیگیاں کرنا ہیں اس کا باقاعدہ آڈٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ