ریڈیو پاکستان پشاور

پرتشدد مظاہروں میں ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا ملزم گرفتار

نو اور دس مئی کی ہنگامہ آرائی کے دوران ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت میں داخل ہوکر قیمتی اشیا چرانے والے شرپسند کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ویب ڈیسک: پرتشدد مظاہرے کے دوران ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت میں داخل ہوکر قیمتی سامان چوری کرنے والے مرکزی ملزم جانی شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا۔
خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کرنے والے مرکزی ملزم کو چار سدہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے چوری شدہ قیمتی ٹیپ ریکارڈر، مائیکرو فون، کیبل اور تین مائیکس سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں نو اور دس مئی کو جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، جس کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی شیلنگ سے بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید