اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی

پشاور: اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

پشاور: پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج کے دوران اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شہریار نے گرفتاری سے بچنے کےلیے مونچھیں منڈوالیں اور بھیس بدلا تھا جس کے باعث چھاپے کے دوران ملزم کی شناخت میں مشکل پیش آئی تاہم ملزم کو کئی روز کی کوششوں کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

مزید دیکھیں :   بینائی متاثر کرنیوالی دوامارکیٹ سے اٹھالی گئی،تحقیقات شروع