سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس کی جہانگیر ترین سے ملاقات، ملکر چلنے پر اتفاق

لاہور میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ویب ڈیسک: لاہور میں جہانگیرترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات میں نئی پارٹی بنانے، تحریک چھوڑنے والے ارکان کے مستقبل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سردار تنویرالیاس کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے ساتھ مستقبل میں ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا، عوام اعتماد رکھیں آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔ کوئی گروپ نہیں بنا سب ایک جگہ اکٹھے ہونگے۔ پارٹی میں میرا کردار مرکزی ہوگا۔صرف آزاد کشمیر کا نہیں پورے پاکستان کا اسٹیک ہولڈر ہوں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ جارحانہ کارروائیوں کی بجائے امن کیلئے کوشاں ہے، انٹونی بلنکن