پاکستان تحریک انصاف "پی ٹی آئی” سے راہیں جدا کرنے والے سابق ارکان اسمبلی نے علیحدہ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی سابق رہنما کرنل (ر ) ہاشم ڈوگر اور ڈاکٹر مراد راس نے لاہور میں دوستوں کا اجلاس بلالیا ، اس حوالے سے ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اجلاس کے مقام اور وقت کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے 35 سے زائد سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے سابقہ رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز نئے گروپ کی تشکیل پر مشاورت کریں گے ۔
کرنل ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پی ڈی ایم یا ن لیگ کیساتھ ہرگز ہاتھ نہیں ملائیں گے، پی ٹی آئی کے سابقہ دوستوں کا الگ گروپ مل کر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گا، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہاشم ڈوگر اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
Load/Hide Comments