لارڈز ٹیسٹ

لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ نے آئرلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

آئرلینڈ کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر اکلوتے لارڈز ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ نے 10 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ پہلی اننگ میں اسٹورٹ براڈ نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے جوش ٹنگ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لارڈز کے میدان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ نے ٹاس جیت کر مہمانوں کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آئرلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 56.2 اوورز میں 172 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ جیمز میک کولم 36، کرٹس کیمفر 33 اور پال اسٹرلنگ 30 رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے 5، جیک لیچ نے 3 جبکہ میتھیو پوٹس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 524 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کر دی۔ اولی پوپ 205، بین ڈکٹ 182، زیک کراولی 56 اور جوئے روٹ بھی 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آئرلینڈ ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 362 رنز بنا سکی۔ مارک اڈائر 88، اینڈی مکبرائن 86 اور ہیری ٹیکٹر 51 رنز بنا سکے۔ دوسری اننگ میں جوش ٹنگ نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسٹورٹ براڈ، میتھیو پوٹس، جیک لیچ اور جوئے روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کو جیت کے لئے 11 رنز کا نہایت آسان ہدف ملا جو زیک کراولی نے 4 گیندوں پر 3 چوکے لگا کر پورا کر لیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا