پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر

علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر

ویب ڈیسک: پرویزخٹک کی پی ٹی آئی کی صوبائی صدارت سے دستبرداری کے بعد علی امین گنڈا پورکو خیبر پختونخوا میں نیا صوبائی صدر مقرر کر نے کا فیصلہ کرلیاگیاہے اس سلسلے میں پارٹی چیئر مین کی جانب سے ڈسٹرکٹ صدورکو خطاب میں یہ اعلان کیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں کم نشستیں حاصل کرنے کے بعد پرویز خٹک کو صوبائی صدر مقرر کیا گیا تھا9اور10مئی کے واقعات کی مذمت کے ساتھ پارٹی چھوڑنے والوں میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شامل ہیں
انہوں نے چند روز قبل پارٹی عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھاجس کے بعداس خالی عہدے پرڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈ اپور کو نیا صدر نامزد کیا گیا ہے پرویز خٹک کے علاوہ ابھی تک خیبرپختونخوا سے سابق ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان عثمان خان ترکئی، جواد حسین طوری اور شوکت مہمند جبکہ صوبائی اسمبلی سے سابق خاتون رکن اسمبلی نادیہ شیر، ملک قاسم، سابق صوبائی وزراء اقبال وزیر اورڈاکٹر ہشام انعام اللہ پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ محمود خان، صوبائی وزراء عاطف خان، شہرام ترکئی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا، شوکت یوسفزئی، گورنر شاہ فرمان ، ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر محب اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ