بہو سے شادی

بہو سے شادی کے خواہشمنددادا نے6سالہ پوتا قتل کردیا

ویب ڈیسک: اپنی بہو سے شادی کے لیے 6 سالہ پوتے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے سنگ دل دادا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نذیر احمد اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
ملزم نے اپنے پوتے کو اغوا کر کے اپنے بیٹے کو بلیک میل کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے اور بات نہ ماننے کی صورت میں ملزم پوتے غلام مصطفیٰ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ ملزم نے نتائج نہ ملنے پر اپنے پوتے کو قتل کر کے لاش چائنا سکیم گندے نالے کے قریب پھینک دیا۔ قتل کی سنگین واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ جس کو بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری