مکمل ہڑتال کا اعلان

کل سے پشاورمیں صفائی کا نظام معطل اور مکمل ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پشاور کے پانچوںزونز میں پیر کے روزسے صفائی عملے کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا گیاہے اس سے قبل رمضان المبارک اوراس کے بعد گذشتہ مہینے بھی صفائی عملے نے بائیکاٹ کیا تھا جس کی وجہ سے شہر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہوئے تھے اس سلسلے میں پچھلے ماہ کی ہڑتال کے دوران کمشنر پشاور کی یقین دہانی پر صفائی کا نظام بحال کیا گیا تھا اور محکمہ خزانہ سے60کروڑ روپے جاری کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا لیکن محکمہ خزانہ نے 20 کروڑ روپے جاری کرتے ہوئے ہر مہینے تنخواہ کیلئے الگ الگ مطالبات بھیجنے کی ہدایت کی تھی جس کی وجہ سے تاحال ملازمین کو تنخواہ نہیں دی گئی
اس تناظر میں گذشتہ روز میونسپل کارپوریشن کے تمام ملازمین کی ایسوسی ایشن کے اجلا س میں تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگی اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی کے خاتمے تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریاض خان اور جنرل سیکرٹری عابد سہیل کے مطابق پہلے مرحلے میں 5 جون کو پیرکے روز سے ملازمین کو تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگی و دیگر مطالبات کے آرڈر جاری ہونے یا کمپنی کے خاتمے تک پانچوں زونز میں صفائی مکمل طور پر بند رہے گی اور کوڑا کرکٹ نہیں اٹھایا جائے گا
اس کے علاوہ تمام ملازمین حیات آباد ہیڈ آفس کے سامنے پرامن احتجاجی دھرنا دیں گے اور یہ دھرنا تنخواہوںا ور بقایاجات کی ادائیگی و دیگر مطالبات کہ منظوری تک جاری رہے گا جبکہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں دوسرے مرحلے میں پشاور شہر کا پانی بھی بند کردیا جائے گا جبکہ دوسرے شعبہ جات میں بھی ڈیوٹی سے بائیکاٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر حلف، گورنر کا اجلاس طلب کرنا غیرآئینی ہے، ایڈووکیٹ جنرل