جناح ہاؤس پر حملہ

جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسند کے ہوش ربا انکشافات

لاہور: جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے نوجوان شر پسند رئیس احمد نے ہوش رُبا انکشافات کیے ہیں۔
ویب ڈیسک: جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور مجرم کو گرفتار کر لیا گیا، شرپسند نوجوان رئیس احمد نے اپنےاعترافی بیان میں ہوش ربا انکشافات کیے۔
شر پسند رئیس احمد نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا۔
رئیس احمد نے بتایا کہ جناح ہاؤس پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی، گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔
اس کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف تقریریں سن کر میری ذہن سازی شروع ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔
شرپسند رئیس احمد کا تعلق ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ سے ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ