قیمتی مچھلیاں ہلاک

کاغان، پراسرار بیماری سے ہزاروں قیمتی مچھلیاں ہلاک

ویب ڈیسک: کاغان کے علاقہ جرید بھونجہ میں پراسرار بیماری کے باعث ہزاروں قیمتی مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔ ہلاکتوں سے فارمرز کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ چار سال سے مچھلیوں کو لگنے والی بیماری کی تشخیص نہیں ہوسکی ہے ۔ ذرائع نے مشرق کو بتایا ہے کہ امسال بھی بھونجہ اوچری جرید و دیگر علاقوں میں پراسرار بیماری کے باعث ہزاروں قیمتی ٹرائوٹ مچھلیاں مر گئی ہیں جس سے فارمرز کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بیماری کی پاکستان میں تاحال کوئی دوا دستیاب نہیں ہے۔
گزشتہ دو ماہ سے روزانہ سینکڑوں مچھلیاں مررہی ہیں۔ ایک مچھلی سے دوسری مچھلی کو بیماری منتقل ہو رہی ہے ۔ ہلاکتوں سے تالابوں کے تالاب خالی ہوگئے ہیں یہ بیماری مارچ اپریل اور ستمبر اکتوبر میں حملہ کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ فشری مانسہرہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چند ماہ قبل سوات سے ایک لاکھ مچھلی منگوائی گئی تھی تاہم بیماری کے باعث اب صرف چند سو مچھلیاں موجود ہیں قبل ازیں اس ہچری میں مچھلیوں کی مختلف اقسام کی مچھلیاں موجود تھیں مگر اس وقت صرف چند سو مچھلیاں موجود ہیں ۔
مچھلیوں کی پراسرار بیماری کے متعلق ڈپٹی ڈائریکٹر فشری فہیم خان سے رابطہ کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی ۔ اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر قیصر جاوید نے مشرق کو بتایا کہ گزشتہ چار سال میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ بیماری کی تشخیص کے لیے سمپل وی آر آئی ایبٹ آباد اور پشاور بھیجے ہیں لیکن کوئی تشخیص نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق