پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کی مزید دو خواتین عہدیداران کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سبین گل نے سیاست اور ملتان سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی مزید دو خواتین عہدیداران نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا.
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ملتان سے سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست کنارہ کشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پر امن سیاست کی ہے، کبھی جلاؤ گھیراؤ کا حصہ نہیں رہی، 9 مئی کو ہونیوالے جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتی ہوں، میری صحت اجازت نہیں دیتی کہ سیاست کو جاری رکھ سکوں۔
دوسری جانب پی پی 222 سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
شازیہ عباس کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، 9 مئی کو عمرہ ادائیگی کیلئے گئی ہوئی تھی، دفاعی تنصیبات پر حملے دیکھ کر بہت دکھ ہوا، املاک کو نقصان پہنچانا کسی مذہب یا معاشرے کو زیب نہیں دیتا۔

مزید پڑھیں:  بجلی 100روپے فی یونٹ تک جائے گی ، عمر ایوب