نوازشریف کی سیاست ختم

نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والی جماعت کرچی کرچی ہو گئی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والی جماعت کرچی کرچی ہو گئی، بنکر میں چھپ کر بیٹھنے والے کو عوام نشان عبرت بنا دیں گے۔
ویب ڈیسک: باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو شہدا کی بے حرمتی کرے ، ان کی یادگاروں کو آگ لگائے، جو ان جہازوں کو آگ لگائے جنہوں نے دشمن کے جہازوں کو مار گرایا وہ ہم میں سے نہیں ہوسکتا اور وہ پاکستانی بھی نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ہمارے شہدا کی یادگاروں کو جلاتا ہے ہم بھی انکا احترام نہیں کرینگے، ن لیگ کو توڑنے کا خواب دیکھتے تھے،نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والی جماعت کرچی کرچی ہو گئی، آج پی ٹی آئی کرچی کرچی ہو گئی، جو کہتا تھا میں کلا ای کافی آں، جو کہتا تھا ان کو رلاؤں گا، آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے، آزاد کشمیر کا ان کا اپنا وزیراعظم ان کے خلاف گواہی دے رہا ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جس نے 9 مئی کو شہدا اور انکی یادگاروں کیساتھ یہ سلوک کیا وہ جس بنکر میں بھی چھپا بیٹھا ہے سن لے کہ پاکستانی قوم اور کشمیری اسے کبھی معاف نہیں کریں گے ، اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان