1476 ارب روپے کا اضافہ

وفاقی حکومت کے ذمے قرضوں میں 1476 ارب روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک:پاکستان کی وفاقی حکومت کے ذمے واجب الادا قرضوں میں ایک مہینے کے دوران 1476 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 31 مارچ کو یہ قرضہ 57ہزار 123ارب روپے تھا جو 30 اپریل 2023 کو 59 ہزار پانچ سو ننانوے ارب روپے ہو گیا۔ قرض میں ہونے والا یہ اضافہ 2.6 فیصد ہے۔
گزشتہ سال اپریل میں یہ قرضے تینتالیس ہزار سات سو پانچ ارب تھے اور ایک سال میں اس میں 34.1فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اندرونی قرضے میں ایک سال کے دوران 26.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور بیرونی قرضے میں 49.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم ماہانہ بنیادوں پر بیرونی قرضے میں کوئی ردو بدل نہیں دیکھا گیا جس کی وجہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کے تعطل کی وجہ سے بیرونی فنانسگ کے ذرائع کا بند ہونا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی عدالت کا غزہ میں خوراک فراہمی میں رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم