سیلاب متاثرہ اضلاع

سیلاب متاثرہ اضلاع کیلئے صحت و تعلیم کے 55 ارب کے منصوبے منظور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے دو ترقیاتی منصوبوں کی نظرثانی منظور کرتے ہوئے اسے مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی ارسال کردیا ہے، گزشتہ روز صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ترقی منصوبہ بندی خیبرپختونخوا محمد زبیر اصغر قریشی کی زیر صدارت ہوا جس میں 55 ارب سے زائد کے منصوبوں کی نظرثانی منظور کرلی گئی۔
ان منصوبوں میں خیبر پختونخوا ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ بھی شامل ہے جس کے تحت خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں صحت اور تعلیم پر کام کیا جائیگا۔ ان علاقوں میں پرائمری و سیکنڈری ایجوکیشن تک رسائی یقینی بنانا، تعلیم کے معیار کو بہتر کرنا،سیلاب سے متاثرہ سکول کے بحالی، بنیادی صحت یونٹس اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور معیار پر کام کرنا ہے، منصوبوں کو منظوری کیلئے مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی ارسال کردیا گیا ہے جہاں سے منظوری کے بعد اس پر پیش رفت کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  ججزکے خط کا معاملہ، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات