پشاور کے بیشتر ٹیوب ویل

پشاو رکے بیشتر ٹیوب ویلوں کی مدت مکمل، نئے کی تنصیب درد سر بن گئی

ویب ڈیسک:پشاور کے بیشتر ٹیوب ویل اپنی معیاد پوری کرچکے جبکہ نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کیلئے سینی ٹیشن کمپنی پشاور کو موزوں مقامات کی نشاندہی اور حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ڈبلیو ایس ایس پی کے مطابق صارفین کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، شہر کے مختلف ٹیوب ویلوں کی پرانی مشینری کی اوور ہالنگ اور تبدیلی پر کام جاری ہے۔
پانی کی فراہمی اور کم پریشر جیسی شکایات کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی جامع حکمت عملی کے تحت نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں جگہیں ڈھونڈرہی ہے تاہم جگہ کے حصول میں کمپنی کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ کئی ٹیوب یلوں کی ری بورنگ پر کام جاری ہے ۔ڈبلیو ایس ایس پی ترجمان حسن علی کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویلوں کے خراب ہونے کی شکایات کا24گھنٹوں میںازالہ کیا جاتا ہے
گرمیوں میں روزانہ دس گھنٹے پانی فراہم کیا جارہا ہے، تقریباً چار درجن ٹیوب ویلوں پر جدید نظام نصب کیا گیاہے جس سے ان علاقوں میں پانی فراہمی میں کافی بہتری آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :سینیٹ کی 11نشستوں پر 42امیدواروں کے کاغذات جمع