سبزیاں اور پھل

پشاورمیں سبزیاں اور پھل شہریوں کی قوت خرید سے باہر

ویب ڈیسک: پشاورمیں کئی ماہ سے جاری مہنگائی کی لہر نہ تھم سکی۔ پشاور کی مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخ ماضی کی نسبت مہنگے ہیں اور ان میں کمی نہیں ہورہی ہے۔ شہر کے بازاروں میں آلو 120روپے ، اروی 220 روپے ،لیموں 160،لہسن 320،ادرک 800روپے ،ٹینڈا گول 120 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے جبکہ پھلوں کی قیمتیں بھی قابو سے باہر ہیں
۔ آم کی فی کلو قیمت 150سے لیکر 300روپے تک وصول کی جا رہی ہے۔ چیری 370روپے ،آڑو 220اور سیب کی قیمتیں 440 فی کلو تک پہنچ چکی ہیں تاہم متعلقہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دینے لگی ۔پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نرخ نامہ صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے اور اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کررہا جبکہ انتظامیہ بھی عمل درآمد کیلئے کارروائی نہیں کرتی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور