ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کی ہڑتال

ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کی ہڑتال جاری،شہر میں گندگی کے ڈھیر

ویب ڈیسک: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث شہر پشاور گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو گیا ہے ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی شہرکے بیشتر بازاروں، رہائشی علاقوں میں گندگی کے ڈھیروں کے باعث آمدو رفت بھی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے ہڑتال شروع کر رکھی ہے ملازمین کی دوسرے روز ہڑتال اور احتجاجی دھرنے کے باعث شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جسے شہری آگ لگا کر ماحولیاتی آلودگی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔
ڈبلیو ایس ایس پی یونین چیئرمین ریاض خان کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث احتجاج شروع کیا گیا ہے اور جب تک تنخواہوں کی ادائیگی اور معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوتا اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔ جبکہ ٹیوب ویلوں کو بھی بند کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔ ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج کے باعث شہر بھر میں گندگی کے ڈھیروں کے باعث صفائی کیلئے پرائیویٹ افراد کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات