استحکام پاکستان

جہانگیر ترین کا ‘استحکام پاکستان’ پارٹی کا اعلان، 100 سے زائد پی ٹی آئی اراکین شامل

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان کے نام سے نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کردیا، جس میں پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق اراکین قومی اسمبلی و رہنما شامل ہوئے ہیں۔
ویب ڈیسک: عبدالعلیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملک بھر سے سو کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔
سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے۔
پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال اور نوریز شکور شریک ہوئے۔
سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ میں نئی جماعت استحکام پاکستان کا اعلان کیا۔
ترین گروپ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی کا اعلان کرینگے۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ