نامعلوم افراد کی فائرنگ

سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

سوات: مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں ، فائرنگ کے نتیجے میں نجی بینک کا ایک سکیورٹی گارڈ بھی شہید ہو گیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہل کاروں اشرف علی اور عمران پر فائرنگ کردی نتیجے میں دو اہل کار شہید ہوئے اور ساتھ ہی ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچی اور شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق شہید پولیس اہل کاروں اشرف علی اور عمران خان ، مینگورہ علاقہ امان کوٹ کے رہائشی تھے۔
واقعے کے بعد لواحقین اور علاقہ عوام نے سیدو شریف روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے اسے ٹریفک کے لیے بند کردیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں شہید اہلکاروں کے لواحقین، اہل علاقہ اور انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد لواحقین نے جنازے کیلئے شہدا کی میتیں پولیس لائن لیجانے کی اجازت دیتے ہوئے احتجاج ختم کردیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی سیدوشریف عطااللہ نے کہا کہ شہدا کا جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا