ہاشم ڈوگر

پی ٹی آئی کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر کا ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ڈیموکریٹس گروپ ختم ہو چکا ہے، سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا۔
واضح رہے کہ ہاشم ڈوگر نے تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ قائم کیا تھا، ڈیموکریٹ گروپ کے کچھ ارکان پہلے ہی ساتھ چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی