ریاست کیخلاف سنگین اقدامات

ریاست کیخلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے ثبوت موجود ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاست کیخلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے ثبوت موجود ہیں، 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔
ویب ڈیسک: ترک خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رجب طیب اردوان کے منصب سنبھالنے سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب ہوں گے، پاکستان ترکیے باہمی تجارتی حجم گہرے برادرانہ تعلقات کا آئینہ دار ہونا چاہیے، پاکستان ترکیےکےقربت پر مبنی تعلقات اعتماد کے رشتوں پر استوار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی کئی اہم چیلنجز درپیش رہے، گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کی، ہم کمر کس لیں گے اور اپنے پیروں پرکھڑے ہوں گے، مجھے اس میں کوئی شک نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پر امید ہیں آئی ایم ایف سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدےکے تقاضے اور شرائط احسن انداز میں پوری کیں۔عالمی مالیاتی فنڈکی تمام شرائط پوری کردیں اور ٹھوس پیشرفت کی توقع ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو شرپسند جتھوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا، ریاست کیخلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، شرپسند عناصر اور قومی تشخص کو مجروح کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف سنگین کرپشن کے الزامات ہیں، گزشتہ حکومت نے 4 سال میں پوری اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا، گزشتہ حکومت کے سیاسی انتقام کے باوجود کسی نے سرکاری اداروں پرحملہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی