تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کا معاہدہ طے پا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان اور ترکمانستان نے ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا (تاپی ) گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کے لئے ایک مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ اے پی پی کے مطابق تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکمانستان کے وفد نے وزیر توانائی و آبی وسائل کی قیادت میں اسلام آباد میں شرکت کی۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک اور ترکمانستان کے وزیر مملکت اور ترکمان گیس کے چیئرمین مسقط بابائیف نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کے معاہدے پر دستخط کئے۔توقع ہے کہ 1,800 کلومیٹر طویل اس پائپ لائن سے ہر سال 33 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس ترکمانستان سے بھارت پہنچے گی۔ یہ لائن افغانستان میں ہرات اور قندھار اور پاکستان میں کوئٹہ اور ملتان سے گزرے گی۔
پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تخمینہ لاگت 6-5 بلین ڈالر جبکہ دوسرا مرحلہ کمپریسر سٹیشنوں کی تنصیب کا ہوگا جس پر 1.9 ارب ڈالر خرچ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ