خیبرپختونخوا میں 5ماہ کے دوران 100کے قریب پولیس اہلکارشہید

ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبے بھرمیں ساڑھے 5ماہ کے دوران 100کے قریب پولیس اہلکاروں وافسران کو شہید کیا گیا ہے جس میں افسران بھی شامل ہیں۔ پشاورپولیس لائنز دھماکے میں 80سے زائد پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ 1جنوری سے 8جون تک پشاور سمیت صوبے بھر باالخصوص جنوبی اضلاع میں پولیس افسران اوراہلکاروںکو ٹارگٹ کیا گیا ۔
پولیس کے اعداد و شمارکے مطابق رواں سال کے دورا ن 3ڈی ایس پیز بھی دہشتگردی کی وارداتوں کے دوران شہید ہو چکے ہیں۔ پشاور پولیس لائنز دھماکہ خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ میں سب سے بڑاسانحہ تھا ،بنوں سی ٹی ڈی تھانہ پر حملہ اور سوات کبل میں سی ٹی ڈی پولیس تھانہ میں پراسرار دھماکے میں بھی پولیس اہلکار شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات مینگورہ میں2اہلکاروں کو شہید کردیا گیا تھاجبکہ دوروز قبل پشاور تھانہ سربند کی چوکی اچینی پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا تھا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا