بیٹا ماں باپ کو قتل کر کے فرار

ٹوپی، بیٹا ماں باپ کو قتل کر کے فرار، نوشہرہ میں بیوی کو بھی مار دیا

ویب ڈیسک: موضع ٹوپی میں ناحلف بیٹے نے اپنے پیش امام باپ اور ماں کو گھر کے اندر موت کے گھاٹ اتار دیا اور اپنی بیوی کے ساتھ فرار ہو گیا تاہم بعدازاں اپنی پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کوبھی قتل کرکے اس کی لاش شیدو سٹاپ علاقہ تھانہ اکوڑہ خٹک میں پھینک دی ۔ملزم تہرے قتل کی اس المناک واردات کے بعد دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھاکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے آلہ قتل سمیت اسلام آباد ائیرپورٹ کے علاقے سے گرفتار کر لیا
جہان زیب محلہ بوٹکہ ساکن ٹوپی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات اپنے گھر میں موجود تھاکہ اس دوران اسے اطلاع ملی کہ اس کے بھتیجے شاہ روم نے اپنے 66سالہ والد مقامی مسجد کے پیش امام رویز خان اوراپنی44سالہ والدہ کو اپنے گھر واقع محلہ بوٹکہ سٹیفا موڑ میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جب وہ ان کے گھر پہنچا تو دونوں میاں بیوی خون میں لت پت پڑے تھے جہانزیب کے مطابق ملزم شاہ روم کا چال چلن ٹھیک نہیں تھا اور اکثر والدین کے ساتھ لڑتاجھگڑتا جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق آئس کے نشے کی لت میں مبتلا تھا ۔
بتایا گیا ہے کہ وقوعہ کے بعد ملزم اپنے بیوی زبیدہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا بعدازاں اس کی بیوی زبیدہ کی لاش بھی اکوڑہ خٹک کے علاقہ جی ٹی روڈ شیدو سٹاپ سے برآمد ہوئی ۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے مقتولہ زبیدہ کی والدہ دلشادہ بی بی زوجہ زاہد ساکن میاں عیسی حال شیدو نوشہرہ کی رپورٹ پر زبیدہ کے قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ ملزم شاہ روم بعد ازاں دبئی فرار ہو رہا تھاکہ فون پر پولیس نے ٹریس کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ کے علاقے سے گرفتار کر لیا

مزید پڑھیں:  صدہ، فلائنگ کوچ اور کار پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد گرفتار