نیٹو کی فضائی مشقوں کا آغاز

نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کاآغاز

جرمنی کی زیر قیادت نیٹو اتحاد کی تاریخ میں یورپ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کاآغاز ہو گیا ہے۔
ویب ڈیسک: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو کے 25 رکن اور شراکت دار ممالک کے 220 فوجی طیاروں اور 10 ہزار اہلکاروں پر مشتمل یورپ کی سب سے بڑی 10 روزہ فضائی مشقوں کاآغاز ہوگیا جس میں ٹیکٹیکل اور آپریشنل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔
نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشق کی قیادت جرمنی کر رہا ہے جب کہ نیٹو کے رکن ممالک کے ساتھ ساتھ نیٹو رکنیت کے امیدوار جاپان اور سویڈن بھی حصہ لے رہے ہیں۔
امریکی سفیر ایمی گٹمین نے ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک دفاعی نوعیت کی فوجی مشق ہے جس میں جارحانہ عزائم نہیں۔ ان مشقوں کا مقصد روس اور دیگر ممالک کی اشتعال انگیزی پر انھیں پیغام دینا ہے۔
ایمی گٹمین نے مزید کہا کہ اس مشق کا ایک مقصد بحر اوقیانوس کی بندرگاہوں، ائیرپورٹس اور شہروں کو ڈرونز اور کروز میزائلوں سے تحفظ فراہم کرنا اور دشمن کے حملے کی صورت میں اتحادی ممالک کے تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں اور مردان تعلیمی بورڈ کےنتائج میں بھی طالبات نے میدان مار لیا