سوال: سفر کے دوران نماز کا وقت ہوجائے تو ہوائی جہاز میں نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
جواب: قیام کر کے اور قبلہ رُخ ہو کر اگر نماز پڑھنا مُمکن ہو تو اِن دونوں شرطوں کا لحاظ کر کے فرض اور واجب نماز ہوائی جہاز میں بھی ادا کرنا دُرست ہے، البتہ سُنّت اور نفل نماز قیام کے بغیر بھی ادا ہو جاتی ہے۔ اگر ہوائی جہاز میں فرض یا واجب نماز قبلہ رُو کھڑے ہو کر فرش پر رکُوع سجدے کے ساتھ ادا کرنا مُمکن نہ ہو تو فی الحال ویسے ہی سِیٹ پر بیٹھے بیٹھے اشارے سے نماز پڑھ لیں پھر جہاز سے اترنے کے بعد جس نماز کا وقت باقی ہو اس کو فوراً پڑھ لیں اور باقی نمازوں کی قضا کر لیں۔
Load/Hide Comments