1234 1

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 28 اموات ہوئی مصدقہ مریضوں کی تعداد 30941 ہوگئی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 28 اموات ہوئی مصدقہ مریضوں کی تعداد 30941 ہوگئی،ملک میں کل اموات 667 تک پہنچ گئی ،خیبر پختون خوا میں 245، پنجاب 197، سندھ 189، بلوچستان 26، گلگت بلتستان 4، اسلام آباد میں 6 اموات ہوئیں ،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید آٹھ سوانہتر افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد تیس ہزارنو سواکتالیس ہو گئی ہے۔ پنجاب میں اب تک 11ہزارپانچ سو اڑسٹھ، سندھ میں گیارہ ہزارچارسواَسی،خیبر پختونخوا میں چار ہزارچھ سوانہتر، بلوچستان میں دو ہزار17، گلگت بلتستان میں 442،اسلام آباد میں 679اور آزادجموں و کشمیر میں 86 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ وائرس سے اب تک آٹھ ہزاردوسو بارہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اٹھائیس نئی اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد667ہوگئی ہے

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 11,568 ہو گئی، سندھ میں 11,480 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 4,669، بلوچستان میں 2,017، اسلام آباد میں 679 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 442 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 86 ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 11 ہزار 367 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 94 ہزار 894 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔