Shafqat Mehmood PC 9th Jul 2019 1000x500 1

نیب کے ملک بھر میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں- شفقت محمود

اسلام اباد : وزیرتعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیرشفقت محمودنے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو ایک آزاد ادارے کے طورپر سیاسی اثرورسوخ سے بالاتر ہوکر معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے موثر انداز میں کام کررہاہے، اس ضمن میں نیب کے اقدامات قابل ستائش ہیں،

مزید پڑھیں:  اسلام آباد کے بجلی صارفین 14روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب سیاسی جماعتوں کی اہم شخصیات کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس میں نیب نے کافی پیش رفت بھی کی ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کے خلاف غلط مقدمات درج نہیں کر رہی اور نہ ہی لٹیروں اوربدعنوانوں کو رعایت دینے کے لئے اختیارات کااستعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پہلے دن سے اپنے وعدے کی تکمیل کے لئے پُرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:  65ء جنک کا دسواں روز، پاک افواج کے ہاتھوں تباہی پر بھارت سیخ پا