وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں تیل کی ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لا رہے ہیں۔
ویب ڈیسک: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا ہمارے ملک میں جب پیٹرول کی قیمت بڑھنے والی ہوتی ہے تو سب کو پتہ ہوتا ہے اور پھر ذخیرہ اندوز اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور پیٹرول ذخیرہ کر لیتے ہیں لیکن آج میں آپ لوگوں کے سامنے اس ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا ملک میں تیل کی ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لا رہے ہیں، بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہو گی، اب دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کر سکیں گے۔
Load/Hide Comments