ہائی پروفائل کیسز

سانحہ 9 مئی: پنجاب حکومت کا ہائی پروفائل کیسز میں ضمانتیں منسوخ کرانیکا فیصلہ

نگران پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پر رہا افراد سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔
ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پر رہا افراد کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل دائر کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی نے ملوث 171شرپسندوں کی شناخت نہ ہونےکا نوٹس لیے ہوئے شناخت کا عمل جلد مکمل کرنےکا حکم بھی جاری کردیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام شرپسندوں کے خلاف کیسز کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے، ٹیکینکل کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے مفروروں تک پہنچا جائے، پراسیکیوشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور پر تنقید کرنیوالے بتائیں راج کماری کتنے سفراء سے مل چکی ہیں