distributore di benzina diesel 2327349

ملک میں ڈیزل کے زخائر 265 ہزار میٹرک ٹن موجود ہیں – ترجمان پٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد : ڈیزل کی رسد و درآمد پر پیٹرولیم ڈویژن کا بیان، ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیزل کے زخائر 265 ہزار میٹرک ٹن موجود ہیں،ان ذخائر سے اگلے سات روز کے لئے ڈیزل کی طلب کو پورا کیا جا سکتا ہے، تخمینے کے مطابق مئی میں ڈیزل کی طلب 711،013 میٹرک ٹن رہنے کا امکان ہے.

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ریفائنریز میں ڈیزل کی پیداوار 435 ہزار میٹرک ٹن ہے،پٹرولیم ڈویژن نے بڑھتی طلب کے پیش نظر آئل کمپنیوں کو ڈیزل کی رسد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں، آئل کمپنیوں کو مزید 389 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل درآمد کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے،ہسکول کا 42000 میٹرک ٹن ڈیزل بردار جہاز 13 مئی کو پورٹ قاسم پہنچے گا،پاکستان سٹیٹ آئل کے 140 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل بردار تین جہاز 14 تا 17 مئی پورٹ قاسم لنگر انداز ہو نگے.

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈویژن بدستور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے،ڈیزل کی رسد و فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے.