images 6

حکمران پھر سے صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں- سابق صدر آصف علی زرداری

ڈیسک رپورٹ:تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کے مطابق گفتگو میں سابق صدر زرداری نے کہا کہ حکمران پھر سے صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان سابق صدر پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  سائفر کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کے مدعی بننے پر سوال اٹھا دیا

سابق صدر نے مزید کہا کہ حکمران پھر سے صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں، حکمرانوں نے ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا ہے۔ کرونا کے حوالے سے آنے والا وقت زیادہ مشکل اور کھٹن ہوگا، جس کے لئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ مگر یہ حکومت اتفاق رائے کو برباد کر رہی ہے۔ بد قسمتی سے حکومت کرونا وائرس کی وباء سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے.

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ