PM Imran Khan GSP Plus

وزیر اعظم نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی حیثیت برقراررکھنے پر یورپی یونین کے فیصلے کو سراہا

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت جی ایس پی پلس سےمتعلق اجلاس، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ستائیسواں جی ایس پی پلس کنوینشن مکمل طور پر ہماری آئینی ذمہ داریوں اور پی ٹی آئی کے بنیادی ایجنڈے سے مطابقت رکھتا ہے لہذا حکومت کنوینشن کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے عوام کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے یورپی یونین کے ملکوں کے ساتھ شرکت داری کو فروغ دے گی۔

اسلام آباد میں جی ایس پی پلس سے متعلق کنوینشنز پر عمل درآمد کی پیش رفت کے حوالے سےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی حیثیت برقراررکھنے پر یورپی یونین کے فیصلے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ فیصلے سے پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت بچوں کی جنسی استحصال اور چائلڈ لیبر سے متعلق کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں اور خواجہ سراؤں کے حقوق کو قانون سازی کے ذریعے محفوظ بنایا جا چکا ہے.

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ : موٹر سائیکل حادثے میں 3نوجوان جاں بحق
مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری

اجلاس میں موجودہ حکومت کی جانب سے بلین ٹری سونامی منصوبہ ، احساس پروگرام ، کرتارپور راہداری ، قبائلی اضلاع کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے اقدامات ، انسانی حقوق سے متعلق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سمیت دیگر اہم اقدامات کو یورپی یونین کی جانب سے تسلیم کرنے پر اطمینان کااظہار کیاگیا۔