Screen Shot 2020 05 13 at 2.23.44 PM

نیب شہباز شریف اور ٹیم کے خلاف اب فائل بناکرآگے بڑھے- معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی میڈیا بریفنگ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی وطن واپسی ہوچکی ہے،شہبازشریف نیب کے سامنے بھی پیش ہورہے ہیں،خادم اعلیٰ نے 10سالوں میں کیا کیا آج تیسری قسط پیش کررہاہوں،10سالوں کے دوران شریف خاندان کے اثاثوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا.

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ غریب ملازم جو کبھی کراچی نہیں گئے ان کو کروڑوں روپے بھیجے گئے،عوام کو حقیقت سے آگاہ کرنے کا یہ مناسب وقت ہے،ملازمین کی کمپنیوں میں اربوں روپے کی رقم جمع کرائی گئی،شہبازشریف کے ملازمین کی تنخواہ 18ہزار سے زیادہ نہیں،مگر وہ کمپنی کے مالک ہیں،شہباز شریف سے 18سوال پوچھے تھے جواب نہیں آیا.

مزید پڑھیں:  نوشکی واقعہ:حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی،4مشتبہ افراد گرفتار

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ اب شہباز شریف سے صرف 10سوال پوچھتا ہوں،شہبازشریف نے کہاکہ اگر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا،شریف فیڈ مل کے ملازم کے نام پر بھی کمپنی بنائی گئی،کالادھن ہنڈی،حوالہ سےباہربھجواکرٹی ٹیزکےذریعےمنگوایاجاتاتھا،شہبازشریف عجیب وغریب فرمودات سےگمراہ کررہےہیں،شہباز شریف بتائیں گے راشد کرامت کے اکاؤنٹ میں 450ملین روپے کیسے منتقل ہوئے؟

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ملازمین کے نام سے کمپنیاں بنائیں، جن کے نام پر کمپنیاں بنیں انکی تنخواہ 18سے 60ہزار روپے ہے ،شہباز شریف بتائیں گے راشد کرامت کے اکاؤنٹ میں 460ملین روپے کیسے منتقل ہوئے؟ کبھی پاپڑوالےاورکبھی سیکریٹری کےاکاؤنٹ میں پیسےآئے،شہبازشریف کے خلاف ثبوت موجود ہیں ،شہبازشریف کےاکاوَنٹ میں 2لوگ رقم جمع کررہے ہیں ،نیب شہباز اور ٹیم کے خلاف اب فائل بناکرآگے بڑھے.