thumbs b c 7be88749054d4a1c2c3853065bee1b30

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 788 تک جا پہنچی،ترجمان کمانڈ سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 33 اموات ہوئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار51 ٹیسٹ کیے گئے.

مزید پڑھیں:  وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات،دہشتگردی ختم کرنےکا عزم

ترجمان کمانڈ سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار 750 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،ملک بھر میں 9 ہزار 695 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے،ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 770 ہو گئیں، سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13341، پنجاب میں 13561 ہو گئی،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 5252، بلوچستان میں 2239 ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 822، آزاد جموں و کشمیر 91 ، گلگت میں 482 ہو گئی نیشنل کمانڈ سینٹر

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف