PCB 1

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2020-21ء کے لیے 18 کھلاڑیوں پر مشتمل سینٹرل کنٹریکٹ کااعلان کردیا۔ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق اظہرعلی سیزن 2020-21 کے لیے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر کردیے گئے ہیں۔

نسیم شاہ، پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل‘عابد علی، محمد رضوان، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کی ترقی ‘ بابراعظم ٹی ٹونٹی و ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی قیادت کرینگے،کنٹریکٹ دیتے وقت کھلاڑیوں کی گذشتہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ آئندہ شیڈول میچوں کے فارمیٹ اور تعدادکو پیش نظر رکھا گیا ہے

قوم کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اس میرٹ پر مبنی سنٹرل کنٹریکٹ کی تقسیم کے دوران کھلاڑیوں کی گذشتہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اس امر کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے کہ آئندہ 12 ماہ میں ہمارے کرکٹ میچوں کی تعداد اور فارمیٹ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

مصباح الحق نے کہا کہ وہ چیئرمین پی سی بی کے مشکور ہیں جنہوں نے حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری سے متعلق ان کی تجویز پر غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مستقبل کی تیاریوں سے متعلق حکمت عملی کا حصہ ہے، یقین ہے کہ اس نئی کیٹیگری کی تشکیل سے نوجوان کھلاڑیوں خصوصاًً ڈومیسٹک کرکٹرز کو عمدہ کارکردگی دکھانے کاموقع ملے گا۔

چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ وہ کپتانی کی مدت میں توسیع ملنے پر اظہر علی اور بابراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقیناًً یہ ایک اچھا فیصلہ ہے کیونکہ اس سے اسکواڈ میں ان کا کردار واضح ہوگا جس سے دونوں کھلاڑیوں کو اپنے کھیل میں بہتری لانے کا موقع ملے گا۔ یقین ہے دونوں کھلاڑی اب مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کرینگے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

مصباح الحق نے کہا کہ سلیکٹرز نے محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینین سے متعلق مشکل فیصلہ لیا تاہم حسن علی نے انجری کے سبب گذشتہ سیزن کے زیادہ تر حصے میں شرکت نہیں کی جبکہ محمدعامر اور وہاب ریاض کی جانب سے بھی محدود طرز کی کرکٹ پر توجہ دینے کے اعلان کے بعد یہ فیصلہ درست ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض سینئر اور تجربہ کار باؤلرز ہیں اور وہ مستقبل میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے دستیاب ہونگے۔