Karachi school holidays extended by two weeks

خیبرپختونخوا میں کورونا سے مذید9 افراد جاں بحق، 171 نئےکیسز رپورٹ

پشاور : خیبرپختونخوا میں کورونا صورتحال، محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے مذید9 افراد جاں بحق ہوئے، صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 284ہوگئی ہے،صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 171 نئےکیسز رپورٹ ہوئے.

مزید پڑھیں:  فیملی پنشن 10 سال تک محدود، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر جرمانہ ہوگا

محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5423ہوگئی ہے، کرونا وائرس سے نئے 113مریض صحت یاب ہوئے، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1505مریض صحت یاب ہوئے ہیں اب تک.

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پشاور میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2ہزار160 ہوگئی،پشاور میں مجموعی طور پر کرونا وایرس سے 168افراد انتقال کرچکے ہیں اور پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 4 افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہوئے رپورٹ.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کا وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار