مالاکنڈ، گھر سے ریچھ اور بندر کے بچے برآمد

ویب ڈیسک: محکمہ جنگلی حیات اور ضلعی انتظامیہ مالاکنڈ نے تحصیل بٹ خیلہ میں ایک گھرپرچھاپا مارا، کارروائی کے دوران گھر سے بندرکے3 بچے اور ریچھ کا ایک بچہ برآمد کر لیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر ملاکنڈ شکیل احمد نے کہا کہ جنگلی جانور برآمد کر کے ملزمان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کو گھر میں غیرقانونی طور پر رکھنا جرم ہے،بہترین پرورش والی جگہ پر ریچھ اور بندر کےبچوں کو رکھا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  سیاست میں طاقتور حلقوں کی مداخلت ملک کیلئے نقصان دہ ہے،فضل الرحمن