مالی مسائل بے قابو، جامعہ پشاور میں ایوننگ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مالی مشکلات پر قابو پانے کے لئے جامعہ پشاور نے نئی حکمت عملی ترتیب دیدی ہے، پشاور یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جامعہ پشاور میں ایوننگ شفٹ شروع کرنے کا اعلان کر لیا گیا ہے، اس اعلان کےبعد اب شام 4 بجے سے 8 بجے تک بھی طلبہ یہاں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ جامعہ پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق طلبہ کی آسانی کے لیے ہفتہ وار کلاسز شروع کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق تمام شعبوں میں داخلہ فیس یکساں طور پر 70 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اعلامیہ میں یہ بھی درج ہے کہ یوٹیلیٹی اخراجات، سٹاف کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات متعلقہ شعبہ خود برداشت کرے گا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف پر پابندی بارے پیپلز پارٹی کا اعلیٰ مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ