بلوچستان اسمبلی تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط کر دیئے

ویب ڈیسک: بلوچستان اسمبلی تحلیل کر دی گئی، ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے جس کے ساتھ ہی بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے گورنر بلوچستان کو سمری آج ارسال کی گئی تھی۔ گورنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ میر عبدالقدوس بزنجو، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائس کے مطابق اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 112(1) کے تحت میں گورنر بلوچستان عبدالوالی خان کاکڑ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی آج 12 اگست 2023 کو تحلیل کر رہا ہوں۔ بلوچستان اسمبلی اپنی آئینی مدت کی تکمیل سے ایک روز قبل تحلیل کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان باشندوں کو شناختی کارڈ کا اجرا ،ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری متوقع