چودھری پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کی نظری بندی کے احکامات کی مدت ختم ہونے پر انہیں رہا گیا جبکہ اس کے فوراً بعد نیب کیس میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے نظری بندی کے احکامات جاری کئے تھے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت