پشاور، سول سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

پشاور: 76یوم آزادی پاکستان کی تقریب کا انعقاد پشاور کے سول سیکریٹریٹ میں کیا گیا، اس موقع پرمہمان خصوصی نگران وزیر اعلی اعظم خان ہیں، وزیراعلی نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کو سلامی دی۔ وزیر اعلی نے پودا لگانے کے ساتھ ساتھ اس موقع پر یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔ یوم آزادی کے موقع پر سول سیکرٹریٹ کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی پولیس سمیت دیگر افسران بھی شریک ہیں جبکہ اس تقریب کے دوران نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پرچم کشائی کی۔ یاد رہے کہ 76ویں جشن آزادی کے موقع پر کیپٹن کرنل شیر خان سٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں:  بجلی مزید 2 روپے 10 پیسے مہنگی ہونے کا امکان