unnamed

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بلوچستان میں جاری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، حکام سی پیک اتھارٹی


اسلام آباد ۔ 07 فروری چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بلوچستان میں جاری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، بلوچستان کی صوبائی حکومت نے گوادر سمارٹ سٹی اور ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیئے ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق بلوچستان حکومت نے سی پیک کے تحت گوادر کے سمارٹ سٹی ماسٹر پلان کی پیش رفت کا جائزہ لے کر اس پر عمل درآمد کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ متعلقہ عہدیداران نے فیسوں اور ٹیکسوں کی وصولی سے متعلق قوانین بھی تجویز کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نجی اداروں کی لائسنسنگ کو یقینی بنانے کے علاوہ ماحولیات کے تحفظ اور سٹی ماسٹر پلان کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے دوران توانائی کے وسائل کو بروئے کار لانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ