جشن آزادی، نگران وزیر اعلیِٰ کا پولیس لائنز پشاور کا دورہ

ویب ڈیسک: جشن آزادی کے موقع پر نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے پولیس لائنز پشاور کا دورہ کیا، انہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار پر گلدستہ رکھا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور اور دیگر حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان