پشاور، ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی جشن آزادی ریلی کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیر نگرانی جشن آزادی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر، ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد، انتظامی افسران ، مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یوم آزادی کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی ڈی سی آفس خیبر روڈ سے شروع ہو کر کارخانو سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی آفس پر اختتام پزیر ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتیں‌150 سے تجاوز کر گئیں