پشاور انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر جشن آزادی تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے خیبر پختونخوا میں رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں پشاور انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پرمسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس مِیں ائیر پورٹ منیجر ضیا احمد، اے ایس ایف، سول ایوی ایشن سمیت ائیر پورٹ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کے دوران شرکا نے وطن عزیز کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ریاست مخالف پراپیگنڈے پر جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ