یوم آزادی، کوہاٹ کی سرکاری عمارتیں برقی قمقموں سے سجا دی گئیں

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں بھی 76ویں یوم آزادی کی تقریبات کا بھرپور اہتمام کیا گیا، سپورٹس کمپلیکس میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آتش بازی اور نوجوانوں کی جانب سے پشتو موسیقی پر روایتی اتنڑ کا مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت ضلعی انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔ یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ یاد رہے کہ اس دن کی مناسبت سے تمام سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیرس کیساتھ صدارتی مباحثہ کی خواہش کا اظہار