پشاور، سکھ کمیونٹی کی جانب سے جشن آزادی تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: پشاور کی سکھ کمیونٹی کی جانب سے جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، سکھ کمیونٹی کے بچوں اور نوجوانوں نے گوردوارے میں یوم آزادی پاکستان کی خوشی میں کیک کاٹا اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ منعقدہ تقریب میں بچوں نے سبز ہلالی پرچم اٹحا رکھے تھے جنہیں وہ لہرا رہے تھے۔ اس تقریب کیلئے خصوصی طور پر تیار کئے گئے لباس بھی سکھ نوجوانوں نے پہن رکھے تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں9اور 10محرم کو موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہے گی