صدر عام انتخابات

جس ملک میں انصاف نہ ہو وہ تتر بتر ہو جاتا ہے، صدر عارف علوی

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاستدان عفو و درگزر کا راستہ اپنائیں، ہمیں نفرتوں کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا پڑے گا۔ صدر عارف علوی کا جشن آزادی پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا آزادی کی جدوجہد 1857 میں شرو ع ہوئی، آئین، قانون اور میریٹ کی بالادستی کے لئے قربانیاں دی گئیں۔
آج بھی ہمارے فوجی اور سویلینز پاکستان کے لیے مسلسل شہادت دے رہے ہیں، ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر پاکستان کا کہنا تھا آزادی اور جمہوریت کے لئے قربانیاں دی گئیں، انصاف کے لئے ضروری ہے کہ فریقین کو سنا جائے کیونکہ جس ملک میں انصاف نہ ہو وہ تتر بتر ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا سیاستدان اور سٹیک ہولڈرز عفو و درگزر کا راستہ اپنائیں، پاکستان اپنے لیڈروں سے تقاضا کرتا ہے کہ اکٹھے ہو جائیں، ہمیں نفرت کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا